پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد

12 Nov, 2022 | 11:52 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے  کابل کے تمام پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی المنکر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ عورتوں کو پارکوں میں آنے کی اجازت نہ دیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کا خیال ہے کہ شہر کے پارکوں میں اسلامی قوانین پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں جب سے طالبان نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا ملک میں خواتین کے حقوق اور ان کی آزادی پر شدید پابندیاں لگا دی گئی تھیں۔

اس سے قبل خواتین کو ہفتے کے تین دن (اتوار، پیر، منگل) کو پارکوں میں آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ ہفتے کے دیگر چار دن مردوں کے لیے مخصوص کر دیے گئے تھے تاہم نئی ہدایات کے مطابق اب خواتین کو مرد رشتہ داروں کے ہمراہ بھی پارکوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں