ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار حسن نعمان نے مدیحہ رضوی سے طلاق پر خاموشی توڑدی

Hassan Noman,Madiha Rizvi
کیپشن: Hassan Noman,Madiha Rizvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار حسن نعمان نے سابقہ اہلیہ اداکارہ مدیحہ رضوی کے طلاق سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔

کچھ روز قبل مدیحہ رضوی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ 'کئی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے'۔

حسن نعمان نے مدیحہ کے باہمی رضامندی سے طلاق کے فیصلے کو مسترد کردیا اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا 'میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ بے شک ہماری طلاق ہو چکی ہے لیکن اس میں باہمی رضامندی شامل نہیں تھی'۔

اداکار نے لکھا 'مجھے اپنی دونوں بیٹیوں کی زندگی اور مستقبل کی فکر ہے، میں نہیں چاہتا تھا کہ بیٹیاں ماں باپ کے بغیر زندگی گزاریں اس لیے میں یہ طلاق بھی نہیں چاہتا تھا'۔ حسن نے لکھا ' مدیحہ نے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے طلاق لی جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا'۔

واضح رہے کہ مدیحہ اور حسن کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں جب کہ اب شادی کے 9 سال بعد جوڑے کی طلاق ہوگئی ہے۔ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hasan Noman (@hasannoman2)