مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

12 Nov, 2022 | 09:38 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

مہنگائی کی شرح 0.74 فی صد بڑھ گئی، پیاز، آلو، چینی، چائے اور چکن سمیت 22 اشیاء ضروریہ مہنگی ہو گئیں۔حالیہ ہفتے پیاز 38 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آلو 3 روپے 68 پیسے، چینی 3 روپے 16 پیسے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 34 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 274 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے، حالیہ ہفتے انڈے 5 روپے 13 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، اوسط قیمت 245 روپے 44 پیسے ہو گئی، چائے، تازہ دودھ، دہی اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، ٹماٹر 14 روپے 22 پیسے سستا ہوا، اوسط قیمت 208 روپے 93 پیسے فی کلو رہی جبکہ دال چنا 4 روپے 84 پیسے، دال مسور 4 روپے، دال مونگ 2 روپے 23 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گھی 3 روپے 37 پیسے، مٹن 5 روپے 48 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا۔

لہسن، دال ماش، گڑ اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں