ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دولہا دلہن نے اپنی شادی میں شریک مہمانوں سے انوکھا مطالبہ کر دیا

Indian
کیپشن: Bride and groom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں دلچسپ و انوکھے واقعات پیش آتے رہتے ہیں  بعض واقعات ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔  

 ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا  جہاں غیر ملکی جوڑے نے  اپنی شادی میں شرکت کرنے والوں سے پیسے مانگ لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں درج کیا گیا تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً17ہزار پاکستانی روپے) ادا کریں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ  نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات اٹھانے سے قاصر تھا۔

ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99 ڈالر (تقریباً 17 ہزار پاکستانی روپے)لکھے گئے تھے  البتہ بچے اس سے مستثنیٰ تھے یعنی بچوں کے لئے  کھانا فری تھا۔