شاہد خان آفریدی شاہین شاہ سے ناخوش؛ اہم بیان دیدیا

12 Nov, 2021 | 09:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی قومی ٹیم کے ہارنے پر افسردہ ہیں، شاہین شاہ پر غصہ کرتے کہا کہ  حسن علی سے کیچ چھوٹ گیا تو اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل ہمت ہار جائیں اور تین گیندوں پر تین چھکے کھا جائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ  آسٹریلیا سے شکست کے جتنے قصور وار حسن علی ہیں اتنے ہی شاہین آفریدی بھی ہیں اور فاسٹ بولر شاہین کی پرفارمنس سے ناخوش ہیں۔

اپنے بیان میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر حسن علی سے کیچ چھوٹ گیا تو اس کا یہ مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل ہمت ہار جائیں اور تین گیندوں پر تین چھکے کھا جائیں۔اگلی تین گیندوں پر میتھیو ویڈ نے تین چھکے لگاکر میچ ختم کردیا اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

سابق کپتان آفریدی کا مزید کہناتھا کہ آپ کی اتنی پیس ہے آپ میں اتنی سمجھ ہونی چاہیے کہ آپ تھوڑا سا باہر بال کر کے یارکر کرتے، انہوں نے کہا کہ میں صاف کہوں گا کہ شاہین نے خراب باولنگ کی ہے، کیچ چھوٹ گیا تو چھوٹ گیا، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ہمت ہار جائو گے آپ کو کم بیک کرنا چاہیے تھا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بھی کہا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، کیچ ہوجاتا تو نیا بیٹسمین آتا اور صورتحال مختلف ہوسکتی تھی، آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ جیت ہی جائیں گے۔

 
 

مزیدخبریں