ڈگریوں کا مینوئل سسٹم ختم؛ایچ ای سی نے طلبہ کو بڑی خبر سنا دی

12 Nov, 2021 | 07:46 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی ایکوالینس کا مینوئل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ، طالبعلموں کو ایکوالینس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے آن لائن سسٹم پر درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔

ایچ ای سی طالبعلموں کو ایکوالینس ڈگری آن لائن فراہم کرے گا، سرٹیفکیٹ اپلائی کرنے کے لئےڈگریوں کی ایچ ای سی تصدیق ضروری ہے،ایچ ای سی نے سرٹیفکیٹ کے لیے 2 ہزار روپے فیس مقرر کر رکھی ہے، امیدواروں کو سرٹیفکیٹ کیلئے کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنا ہوگا۔

ایچ ای سی نے طالبعلموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اب مینوئل طریقے سے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔

مزیدخبریں