گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور دل سوز واقعہ؛ میاں بیوی گرفتار

12 Nov, 2021 | 07:30 PM

M .SAJID .KHAN

( عابد چودھری)اسلامیہ پارک میں مالک مکان اور اس کی بیوی کا کمسن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد۔۔ 8 سالہ بچی کے سر، چہرے، گردن اور جسم پر تشدد کے نشانات،ملزمان بچی کو ہسپتال لیجا کر واش روم میں گرنے کا کہتے رہے، پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لیکربچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

اسلامیہ پارک میں کمسن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کا کیس سامنے آ گیا۔ 8 سالہ مصباح کے سر پر گہرے زخم تھے۔ چہرہ سوجا ہوا تھا۔ گردن، ہاتھ اور جسم پر بھی تشدد کے نشانات تھے۔ بچی کی حالت بگڑنے پر مالک مکان عرفان اور اس کی بیوی طبی امداد کے لئے ہسپتال لائے تو انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

 بچی اتنی خوفزدہ تھی کہ بار بار پوچھنے کے باوجود کچھ بتانے سے ہچکچاتی رہی۔پولیس نے ملزمان عرفان اور اسکی بیوی مذدلفہ کو حراست میں لے کر تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیا جہاں دونوں میاں بیوی صحت جرم سے انکاری رہے۔ 

اسلامیہ پارک کے رہائشی عرفان نے دو ماہ قبل 8 سالہ مصباح کو تین ہزار ماہانہ پر گھریلو ملازمہ رکھا۔ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک مصباح چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں رہے گی۔

مزیدخبریں