کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قتل؛ لاش نہر سے برآمد

12 Nov, 2021 | 06:42 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)بادامی باغ کے علاقے سے اغوا ہونے والے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شوکت علی کی لاش سیالکوٹ ڈسکہ کی علاقے میں نہر سے برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق مغوی کی لاش سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے برآمد ہوئی،مغوی کو تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکی گئی۔ مقتول کی لاش دو روز قبل نہر مراکہ راوی لنک سے ملی تھی۔شوکت علی کی لاش کی اہلخانہ نے شناخت کر لی۔

مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گیے ہیں ۔شوکت علی اغوا کا مقدمہ نو نومبر کو تھانہ بادامی باغ میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہیں،جکد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
 

مزیدخبریں