(ویب ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی آج 24 ویں سالگرہ ہے ،آریان خان سالگرہ کے روز بھی این سی بی کے دفتر پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کروز شپ منشیات کیس میں ضمانت کی شرائط پوری کرنے کے لیےآریان خان کو اپنی سالگرہ کے روز بھی این سی بی کے دفتر میں پیش ہونا پڑا۔ آریان کی این سی بی میں طلبی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں سفید گاڑی سے نکلتے این سی بی کے دفتر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان منشیات کیس میں نامزد ہونے کے سبب اس برس سالگرہ کا جشن نہیں منائیں گے۔
واضح رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کو کچھ شرائط کے عوض ضمانت دی ہے جس میں سے ایک شرط ہر جمعہ این سی بی کے دفتر میں پیشی اور پولیس کو بغیر بتائے شہر چھوڑنا بھی شامل ہے۔ شرائط میں اسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونا، اپنے دوست ارباز مرچنٹ جیسے دوسرے ملزموں سے بات چیت نہ کرنا اور میڈیا سے بات نہ کرنا بھی شامل ہیں۔