قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس نہیں آئے گی، مگر کیوں؟

12 Nov, 2021 | 05:45 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   قومی کرکٹ اسکواڈآج رات دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہو گا۔ کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو بنگلہ دیش میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے، تاہم قومی اسکواڈ دبئی سے سیدھا بنگلہ دیش پہنچے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ اسکواڈ آج رات پونے 2  بجے دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ بنگلہ دیش میں  قرنطینہ کرے گا جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 21 نومبر کو لاہور سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگا۔ محمد حفیظ کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہونے والے افتخار  احمد آج سہ پہر دبئی پہنچیں ہیں جو  اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں