ظلم کی انتہاء، درندے کی 80 سالہ خاتون سے زیادتی

12 Nov, 2021 | 04:53 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: چوری، ڈکیتی، قتل و غارت، خواتین سے زیادتی جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کی روک تھام میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

کمالیہ کے نواحی علاقے میں جنسی درندے نے ظلم کی انتہاء کردی۔ 80 سالہ ضعیف العمر خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی گئی۔ ملزم بلّا کھوکھر نے گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی فضل عباس کا کہنا ہے کہ کمالیہ پولیس کی جانب سے فوری خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ نمونے لاہوربھیج دیئےگیے ہیں۔

ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے، ملزم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کمالیہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔  

ادھر اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکو دو لاکھ روپے نقدی، زیورات اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو معطل کردیا۔ 

مزیدخبریں