پاکستان آسٹریلیاسیمی فائنل؛ دلکش منظر کی ویڈیو نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے

12 Nov, 2021 | 04:36 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہونے والا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار اننگز کھیلتے ایک اچھا ہدف دیا، آسٹریلیا کی نے ٹارگٹ 19 اوورز میں پورا کیا، میچ کا ایک دلکش منظر جس کو کیمرے نے قید کیا اور اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

متحدہ عرب امارات ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا، میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہنیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے 20 اوورز میں 177 رنز کا ہدف دیا، کپتان بابراعظم  39 رنز بنا کر زامپا کا شکاربنے جبکہ رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سٹارک نے انہیں آؤٹ کیا۔

فخر 55رنز بنا کر ںاٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک 1 اور آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سٹارک نے 2، کمز اور زامپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

سنسنی خیز میچ میں ایک متاثر کن ویڈیو منظرعام پر آئی جس نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، شاہین شاہ کے آخری اوور میں ویڈ نے شارٹ لگائی جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھاگتے ہوئے اس کو کیچ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں جس پر ان کے چہرے پر مایوسی طاری ہوگئی اس پر فوراً سابق کپتان شعیب ملک نے ان کے کندھے پر تھپکی لگاتے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

  شعیب ملک کے اس عمل نے نہ سٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین کو داد دینے پر مجبور کیا بلکہ پاکستانی کرکٹ فینز بھی بہت متاثر ہوئے، کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی کی سوشل میڈیا پر بھی خوب حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، شائقین نے فاسٹ باولر پر تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا چورن کہیں اور جاکر بیچیں۔

واضح رہے کہ  دوسرےسیمی فائنل میں  آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست د ے کر 177 رنز کا ہدف 19 اوور میں پورا کرلیا تھا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں