ویب ڈیسک: دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس متاثر، پاکستان سمیت دنیا بھر میں تکنیکی خرابی کے باعث یوٹیوب کی سروس معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے، جس پر صارفین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے پوسٹ کی جارہی ہے جس میں لکھا ہے ہائے یوٹیوب کیا تم ڈاؤن ہوگئی ہو؟
ایک صارف نے لکھا کہ یہ آپ کے انٹر نیٹ کا مسئلہ نہیں بلکہ یوٹیوب کی سروسز متاثر ہیں۔