ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کی آسٹریلیا سے شکست، چھوٹے بڑے سب ہی آبدیدہ، ویڈیوز وائرل

Pakistan and Australia Semi Final
کیپشن: Children Weeping
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد خواتین، بچے اور قومی کھلاڑی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد چھوٹے بڑے سب رو  پڑے ہیں۔ جونہی آسٹریلیا نے وننگ شارٹ لگائی تو خواتین، بچے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زورو قطار روتے رہےجبکہ ان کے دوست احباب انہیں دلاسہ دیتے رہے۔ ایک شخص نے اپنے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی شکست پر میرے بیٹے کا دل ٹوٹ گیا لیکن ہمیں ٹیم پر بے حد فخر ہے۔ کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارم کیا، ایک دو اوور اچھے نہ ہونے پر ہم کسی کو برا بھلا نہیں کہہ سکتے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوں ہی پاکستان ٹیم میچ ہارتی ہے تو کس طرح سٹیڈیم میں موجود چھوٹے بچے زار و قطار رو پڑتے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی شکست پر بے پناہ دکھ ہوا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ایک بچہ قومی ٹیم کی شکست پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور آبدیدہ ہوگیا۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو ایسا ہوتا ہے مداحوں کو کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہوجاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل تھا۔