ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالچی شوہر نے پیسوں کیلئے بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

Husband blackmail his wife
کیپشن: Women
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: شادی کا دن نئے جوڑے کیلئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس روز وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ اگر ہمسفر ہم خیال مل جائے تو ازدواجی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی ہے۔ لیکن آسٹریلیا میں مقیم لالچی شوہر نے پیسوں کے چکر میں اپنی ہی بیوی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

بیوی کے پیسوں پر بیرون ملک جانے والے نے بیوی اور سسرالیوں سے مزید پیسے نہ دینے پر بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ متاثرہ خاتون نےنورالحسن کیخلاف سائبرکرائم ونگ سے رابطہ کرلیا۔ خاتون نے بتایا کہ شوہرنےجعلی آئی ڈی بنا کرذاتی تصاویر اپ لوڈ کیں، شوہرو سسرال کے لوگ مزیدتصاویر وائرل کرنےکی دھمکیاں دیتے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شوہر  15 لاکھ روپےلیکرآسٹریلیا امیگریشن کیلئے گیا اور آسٹریلیا پہنچ کرطلاق کےجعلی نوٹسزبھیجنے شروع کردئیے۔  10 لاکھ روپےمزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم نے معاملے کی انکوائری شروع کردی جبکہ قانون کےتقاضے پورےکیےجائیں گے۔