(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف سپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔
گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی، جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا، ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگا دیا تھا، آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر وارنر پر پھٹ گئے۔
What an absolutely pathetic display of spirit of the game by Warner! #Shameful What say @ashwinravi99? pic.twitter.com/wVrssqOENW
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) November 11, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوتم گمبھیر نے حفیظ کی گیند اور ڈیوڈ کی شاٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف شرمناک قرار دیا۔
اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اسپنر ایشون روی سے مخاطب ہوتے ہوئے اُن سے اس بارے میں اُن کی رائے بھی دریافت کی۔
واضح رہےکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔