ایکوئلینس سرٹیفکیٹ کیس، ڈائریکٹر آئی بی سی سی کیخلاف بڑاحکم

12 Nov, 2021 | 01:11 PM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : ایکوئلینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنےسےمتعلق  کیس ,لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کو عدالتی حکم پر عدم پیشی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئےعبوری حکم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  کو بھی بھجوانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد شان گل نےعائشہ صدیقہ کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا،،عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم محکمے کے افسران کا عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنا یقینی بنائیں، وفاقی افسران کا رویہ وفاقی وزیر تعلیم کی توجہ کا متقاضی ہے، عدالتی حکم پر پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ڈائریکٹر آئی بی سی سی منیب جاوید کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالتی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آئی بی سی سی نہ صرف جواب جمع کروائے بلکہ آئندہ سماعت 19 نومبر کو خود بھی پیش ہو، عدالتی حکم پر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں منیب جاوید کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، اسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈائریکٹر آئی بی سی سی منیب جاوید کو 8 نومبر کے عدالتی حکم سے آگاہ کر دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر آئی بی سی سی نہ تو خود پیش ہوئے نہ ہی کوئی رپورٹ جمع کروائی، درخواست گزار نے ایکوئلینس سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں