پنجاب حکومت نے67 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

12 Nov, 2021 | 12:12 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : پنجاب حکومت نے محکمہ جنگلی حیات ،فشریز اور جنگلات کےلیے 67 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی، چار سو موٹر سائیکلز بھی خریدے جائیں گے، 88 خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی
 سیکرٹری جنگلی حیات شاہد زمان کے مطابق پنجاب حکومت نے مانیٹرنگ اور سیکورٹی پر معمور گارڈز کے لیے اسلحہ رکھنے اور اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی ہے، جنگلات اور جنگلی حیات فشریز کی مانیٹرنگ کےلیے گاڑیاں،موٹر سائیکلز اور گارڈز کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، جنگلی حیات،جنگلات اور فشریز میں خالی آسامیوں پر ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب سیکرٹری جنگلی حیات نے سرپلس جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، نئی قیمتوں کے تعین کے بعد چڑیا گھروں کے سرپلس جانوروں کی فروخت کی جائے گی۔

مزیدخبریں