حکومت نے اپوزیشن کا سیاسی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

12 Nov, 2021 | 10:36 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اپوزیشن کا پارلیمنٹ اور ایوان سے باہر سیاسی مقابلہ کر نے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کرلیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف  کی کور کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا، کور کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ لے گی، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کیو پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے ،حکومت اپوزیشن کے مطالبات اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لے گی۔

 ذرائع نے بتایاکہ کور کمیٹی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی، کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت شریک ہوگی۔

مزیدخبریں