ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندگی مشکل ہوسکتی ہے ،ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پر پیغام

Hania Aamir
کیپشن: Hania Aamir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (سٹی42) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ورک آؤٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی دوست اور اداکارہ مریم انصاری بھی موجود ہیں جو ورک آئوٹ میں ان کی مدد کررہی ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی مشکل ہوسکتی ہے لیکن آپ کو ہار نہیں ماننی ہے اور نہ ہی اسے اپنے اوپر حاوی ہونے دینا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ خود کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو مشکلات سے نکلنے اور زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ یہ تعریفی پوسٹ، میری دوست مریم انصاری کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اب تقریبا ڈیڑھ برس بعد گزشتہ دنوں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری رہی۔عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کا ساتھ دیا تو کچھ نے اداکارہ کی حمایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer