عالمی شہرت یافتہ مسلمان موسیقار کی صاحبزادی کیساتھ شرمناک سلوک

12 Nov, 2020 | 11:14 PM

(سٹی 42) میں برقعہ پہنتی ہوں، یہ میرا انتخاب ہے اور مجھے اس پر فخر ہے،یہ کہنا ہے عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی صاحبزادی کا جن کو برقعہ پہننے پر منافرت کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق خدیجہ رحمان گلوکاری بھی کرتی ہیں اور حال ہی میں ان کا ایک گانا بھی ریلیز ہوا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ کچھ مخصوص ذہنیت کے لوگوں کی طرف سے برقعہ پہننے پر تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں۔ خدیجہ رحمان کا کہنا تھا کہ ”میرے ساتھ یہ سلوک مسلسل ہوتا آ رہا ہے اور شاید مستقبل میں بھی ہوتا رہے گا۔ 
ان کا کہنا ہے کہ میں شروع میں اس پر بہت پریشان ہوتی تھی لیکن اب مجھے ایسے لوگوں کی باتیں بری نہیں لگتیں۔ میں برقعہ پہنتی ہوں، یہ میرا انتخاب ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔

جو لوگ میرے برقعے کی وجہ سے میرا تمسخر اڑاتے ہیں، انہیں اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خبروں سےظا ہر ہو تا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نا م نہا د مودی کے دیس میں مسلمان کس اذیت کا شکا ر ہیں اور ان پر زندگی کا عر صہ حیا ت کیسے تنگ کیا جا رہا ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ مسلمانوں کے سا تھ اس قسم کا رویہ اختیا ر کیا جارہا ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس قسم کے وا قعا ت رو نما ہو چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں