(سٹی 42) بالی ووڈ میں "می ٹو" مہم کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ان کی بالی ووڈ میں واپسی ہورہی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا وزن بھی کم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے 15 کلو وزن کم کرلیا ہے۔
تنوشری دتہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کچھ پرانی خبریں چل رہی ہیں کہ میں ایل اے میں ایک آئی ٹی جاب کر رہی ہوں بلکہ میں تو آئی ٹی کے لیے ٹریننگ لے رہی تھی اور میرے پاس یو ایس حکومت کے ڈیفنس سیکٹر میں ایک شاندار آئی ٹی جاب کا موقع بھی تھا لیکن میں نے اسے نہیں لیا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میں اپنا آرٹسٹک کیریئر ایک بار پھر سے شروع کروں۔
اداکارہ نےمزید کہا کہ مجھے فلم اور ویب سیریز کے طور پر بالی ووڈ میں کافی کام مل رہا ہے۔ انڈسٹری میرے دشمنوں کو کاسٹ کرنے کے بجائے مجھے کاسٹ میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔