ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ہسپتالوں کا عملہ بڑی مشکل میں مبتلا

سرکاری ہسپتالوں کا عملہ بڑی مشکل میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری ) ہسپتالوں کی اربوں روپے کی مشینری کی دیکھ بھال کے ذمہ دار بائیومیڈیکل انجینئرز ٹیکنیکل الاونس سے محروم، دیگرمحکموں کے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس ملنے کے باوجود محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیرانتظام ہسپتالوں میں کام کرنے والے بائیومیڈیکل انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس دینے کی سمری حکومت نے مسترد کردی۔    

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کے انجینئرز کو ماہانہ ٹیکنیکل الاونس دینے کے باوجود محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیرانتظام ہسپتالوں میں اربوں روپے کی طبی مشینری کی دیکھ بھال پرمامور بائیومیڈیکل انجینئرزکو ٹیکنیکل الاونس دینے کی سمری مسترد کردی گئی ہے ۔ 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں 100 بائیومیڈیکل انجینئرز ہسپتالوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن کو ماہانہ ٹیکنیکل الاونس دینے کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی تھی۔ بائیومیڈیکل انجینئرز کو ماہانہ ٹیکنیکل الاونس دینے کیلئے سالانہ صرف ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز درکار ہیں لیکن حکومت نے یہ فنڈز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ دیگر محکموں کے انجینئرز کی طرح ٹیکنیکل الاونس نہ ملنے سے بائیومیڈیکل انجینئرز شدید مایوسی سے دوچار ہیں۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer