( علی رامے ) پنجاب حکومت کا نئی الیکٹرک بسوں کی خریداری کا منصوبہ، سٹی فورٹی ٹو نے پنجاب حکومت کی جانب سے نئی الیکٹرک بسوں کی خریداری کا مکمل پلان حاصل کرلیا۔
بسوں کی چارجنگ کے لئے شہر میں سات چارجنگ اسٹین پر7 کروڑ روپے مالیت کے اخراجات آئیں گے۔ الیکٹرک بسوں کو چلانے کے لیے سالانہ 23 کروڑ روپے کے اخراجات بھی الگ ہوں گے۔ دستاویزات کے مطابق الیکٹرک بس کی ڈیزائن لائف 12 سال کی ہوگی۔ یہ بسیں 103 کلومیٹر تک کا روزانہ کی بنیاد پر روٹ کیا کریں گیں۔
بھاٹی چوک تا سرور روڈ کے روٹ پر 5 بسیں چلیں گیں، چوبرجی تا شوک خانم کے روٹ پر 9 اور ٹھوکرتا جلوموڑ کے روٹ پر 13 الیکٹرک بسیں چلیں گیں۔ اسی طرح ریلوے اسٹیشن سے صدر تک کے روٹ پر 4، شالیمار گارڈن تک پیکجز مال روٹ پر 7 بسیں اور ریلوے اسٹیشن سے واپڈا ٹاؤن 12 بسیں چلیں گیں۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا تھا۔وزیراعلیٰ نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دی، الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طہ کرنے کی ہدایت کی گئی، سموگ کے مستقل سدباب کے لئے وہیکلز انسپکشن سرٹیفکیشن سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔