سابق شوہر کے بیان پر اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں

12 Nov, 2020 | 08:46 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) سابق شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں آگئیں اور 2017 میں ہونے والے طلاق نامے کی کاپیاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردیں۔
اداکارہ نے ایک اورٹوئٹ میں عدالت فیصلے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون اور شریعت کی رو سے 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

سابق اہلیہ کے ٹوئٹ کے بعد اسد خٹک نے ایک آڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکی ہے جس میں وینا ملک اپنے سابق شوہر کو گالم گلوچ کررہی ہیں انہیں اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔

اسد خٹک کا کہنا ہے کہ کورٹ کے جھوٹے آرڈرز، دبئی کے رہائشی اور امریکی شہری معصوم بچوں کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان لا کر غائب کیا گیا، مجبور کیا جا رہا ہے کہ میں ساری اصلیت کھول کر سامنے رکھ دوں، یہ صرف دیگ کا ایک دانہ ہے جس طرح کی زبان اور دھمکیاں اس عورت سے سننے کو ملتی ہیں۔ اسد خٹک کا کہنا ہےکہ دبئی کورٹ کا فیصلہ میرے حق میں ہے۔

اسد خٹک نے ایف آئی اے،امریکا اور دبئی کے سفارتخانے میں بچوں کو غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے کیخلاف فائل کی جانے والی درخواستیں بھی شیئر کردیں۔

مزیدخبریں