(سٹی 42) آئی جی سندھ کےمعاملے پر حکومتی معاونین آمنے سامنے آگئے، پنجاب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پرآرمی چیف نے بلاول بھٹوکوکال کی تھی، وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کےدعوےکو جھٹلادیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی انکوائری رپورٹ پر حکومت بھی کنفیوژن کا شکار ہوگئی، وزیراعظم نے پہلے واقعہ کو ڈرامہ قرار دیا، اب پنجاب اور وفاق کے معاونین آمنے سامنے آگئے۔پہلے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کے کہنے پرآرمی چیف نے بلاول بھٹوکوکال کی تھی۔
ادھر وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے فردوس عاشق اعوان کےدعوےکو جھٹلادیااور کہا ایسابیان فردوس عاشق اعوان کا ذاتی خیال یا تجزیہ ہوسکتا ہے،ریکارڈ کی درستگی کیلئے یہ بات درست نہیں۔
وفاقی وزیر علی زیدی بھی معاملے پر نیامطالبہ لئے کودپڑے اور کہا سندھ حکومت بتائے استعفیٰ دینے اور بغاوت کرنے والے افسروں کے خلاف کب کارروائی ہوگی؟ حکومتی دعوؤں اور ان کی تردید سےیہ تاثر ابھرتا ہے کہ حکومتی معاونین معاملے سے تو لاعلم مگر بیان داغنے میں مصروف ہیں۔