5سالہ بچی اور اس کی وا لدہ سے زیادتی کے ملزم تاحال مفرور

12 Nov, 2020 | 08:50 PM

Read more!

(سٹی 42)کشمورمیں5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے وا لے ملزم تاحال نہ پکڑے جاسکے۔معصوم بچی کالاڑکانہ ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیاگیا۔بلاول بھٹو نے نو ٹس لے کررپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلا ت کے مطا بق بچی اوراس کی والدہ سے زیادتی کاملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کی تحویل میں ہے لیکن مزیدملزموں کوتاحال گرفتارنہ کیاجاسکا۔ظلم کاشکارہونےوالی بچی کاہسپتال میں آپریشن کرلیاگیا۔ڈاکٹرسراج احمدسومروکےمطابق بچی کی حالت خطرے سے با ہر ہے۔متاثرہ خاتون کے مطا بق وہ کراچی کے ایک سرکاری ہسپتال میں رہتی تھی۔ملزم نے رابطہ کیاکہ کشمورمیں نوکری دلائےگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوٹس لےکررپورٹ طلب کی توایم ایس چانڈیو ہسپتال اورڈاکٹرزکی ٹیم متاثرہ بچی کی مالی امداد کیلئے وہاں پہنچی۔متاثرہ بچی کی والدہ علاج سے مطمئن نظر آ ئیں اورانہوں نے بلاول بھٹوکاشکریہ اداکیا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی آئی جی پولیس اورچیف سیکرٹری سندھ سے ٹیلی فو نک رابطہ کیااورملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن سندھ کاوفدہسپتال پہنچااوربچی کی عیادت کی۔چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈماجدہ رضوی کاکہناتھاکہ ضرورت پڑی تو بچی کوعلاج کیلئے کراچی لےجائیں گے۔ادھرملزموں کی گرفتاری کیلئے کندھ کوٹ اورکشمورمیں احتجاج کیاگیاجبکہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی اورمہران کالج کے طلباءنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

مزیدخبریں