گوگل نے صارفین کیلئے  زبردست فیچرمتعارف کروا دیا

12 Nov, 2020 | 08:05 PM

Khalid Shafiq

(سٹی 42)معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لیے گوگل اسٹریٹ ویو میں بہترین فیچر فراہم کرنے جارہی ہے جو لوگوں کو مقامات سرچ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل سرچ اور گوگل میپس کے فیچر گوگل اسٹریٹ ویو میں ہی ایک اور فیچر کا اضافہ ہونے جارہا ہے، عام صارفین اسٹریٹ ویو پر ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہوگا، اس کے ذریعے آپ ازخود تصاویر کھینچ پر اسٹریٹ ویو پر اپلوڈ کرسکیں گے۔
اس اہم فیچر ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتربنایا جائے گا، اس طرح گوگل دیہی علاقوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا، جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں ہے۔ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے معیار کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا، فی الحال تو بس یہی اندازہ ہے کہ اس ڈیٹا کو مینوئلی ریویو کیا جائے گا۔

اسٹریٹ ویو فیچر کے علاوہ ایک ایپ کے طور پر بھی کام کرتا ہے، گوگل کی جانب سے پابندی کے باعث کوئی بھی صارف مذکورہ فیچر پر ڈیٹا اپلوڈ نہیں کرسکتا تھا لیکن اب یہ سہولت محدود افراد کو دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں