( سٹی42)اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے کہاہے کہ وینا ملک نے میرے بچوں کو غائب کردیاہے،انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔
اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہناتھا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے، میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں، مجھے میرے بچے لوٹا دیں ۔
بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں #VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اداکارہ کے سابق شوہر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہاہے کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی، مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی، لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔
اسد خٹک کا کہناتھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا، میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وینا ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، میرے بچوں ابرام اور ایمل جو امریکی شہری ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے۔
بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے#VeenaMalikServed500M
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
@PakistanFia @MOIofficialPk
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
Please take immediate action, put #veenamalik name on #ECL and please trace / recover the minors Abram & Amal; who happens to be US citizens, illegally kidnapped / transported to Pakistan from Dubai@usembislamabad @uaeembassyisb#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/6hygaek9GS