معذور ورکرز کیلئے ریلیف پیکج کی منظوری

12 Nov, 2020 | 07:42 PM

(عثمان علیم ) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس، نابینا افراد کی 88 نشستوں پر بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 45 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ معدنیات کی جانب سے کان کنی کے دوران معذور ہونے والے افراد کے لیے ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی،ہفتہ رحمت اللعالمینﷺ کی تقریبات کے لیے گرانٹ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوں بخت کا کہنا ہے کہ بغیر کارکردگی کے اضافی مراعات کا کوئی جواز نہیں، محکمے الاؤنسز میں اضافے سے قبل اداروں کے نظام میں بہتری کی منصوبہ بندی منظور کروائیں۔ محکمہ معدنیات کام کے دوران معذور ہونے والوں کے لیے مزید ریلیف کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پروگرامز سے بھی استفادہ کرے، کان کنوں میں کام کرنے والوں کے لیے بھی ہیلتھ کارڈ منظور کروائے جائیں اور بھرتیوں پر پابندی کی پالیسی کو واضح کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ریسکیو جیسی اہم انتظامی نشستوں پر تعیناتیوں کے لیے پابندی کو ختم کیا جائے، ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم کا مقصد کسانوں کو سہولت دینا ہے اور کسانوں کو اس کا فائدہ پہنچنا ضروری ہے۔ 

مزیدخبریں