کورونا نے سرکاری دفتر میں ڈیرے جمالئے

12 Nov, 2020 | 06:40 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعود بٹ ) نیسپاک آفس میں کورونا کے وار تیز، مزید تین افسروں میں کورونا کی تصدیق پر متعلقہ ڈویژن سیل کردیا گیا۔

شہر میں کورونا کا وار تیزی سے جاری ہیں، نیسپاک کے مزید تین افسر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل منیجر واٹر ڈویژن جاوید منیر، رفاقت علی اور خالد محمود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افسروں میں کورونا وائرس کی تصدیق پر متعلقہ ڈویژن کو سیل کر دیا گیا۔ نیسپاک میں اس سے قبل بھی متعدد افسروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سرکار کے محکمے ہی کورونا کے معاملے میں غیر سنجیدہ ہوگئے ہیں۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کورونا کے معاملے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ خط کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کو یونیورسٹیز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی رپورٹ روزانہ مرتب کرنے اور محکمے کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس معاملے میں کمیشن کا رویہ نہایت غیر سنجیدہ رہا ہے۔

سینئر افسروں کی بارہا ہدایات کے باوجود کمیشن نے رپورٹس فراہم نہیں کیں، جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کمیشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے اور ڈپٹی سیکرٹری یونیورسٹیز کو کمیشن سے روزانہ رپورٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں