13 دسمبر کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا،مسلم لیگ ن

12 Nov, 2020 | 07:10 PM

(عمر اسلم ) مسلم لیگ ن کا عوامی رابط مہم کے سلسلہ میں پکی ٹھٹی سمن آباد میں جلسہ، مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں مہر اشتیاق احمد،رانامشہوداحمد خان،توصیف شاہ،چودھری باقر،میاں طارق سمیت دیگر نے شرکت کی،لیگی رہنماﺅں کاکہناہے کہ تیرہ دسمبر کو عوام کی مددسے لاہور میں تاریخ ساز جلسہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرد یا ہے، ن لیگ کی جانب عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پکی ٹھٹھی سمن آبادمیں جلسے کا انعقاد کیاگیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانامشہود احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کی وجہ سے حکومت پریشان ہے،تیرہ دسمبر کا جلسہ پوری دنیا دیکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا جم غفیر حکمرانوں کےخلاف اپنا فیصلہ سنائے گا،حکمرانوں کا انجام اب قریب ہے،اس موقع پر ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔

مزیدخبریں