(ویب ڈیسک) اپنے منفرد اسٹائل اوراداکاری سےپہچان بنانےوالےمشہوربھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
معروف بھارتی اداکارآصف بسرابھی چل بسے۔ بھارتی میڈیاکےمطابق آصف بسراہماچل پردیش کےضلع کنگرامیں واقع گھرمیں مردہ حالت میں پائےگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں،پولیس نےجائے وقوع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔
اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
53 سالہ اداکارنے’کائی پو چے‘جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔