نیب نے چوہدری پرویز الہٰی کو کلین چٹ دے دی

12 Nov, 2020 | 06:01 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی پر بطور سابق وزیر بلدیات 29 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا کیس، عدم شواہد کی بنیاد پر نیب نے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ اجلاس میں انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پر بطور وزیر لوکل گورنمنٹ 29 افراد کو غیر قانونی بھرتی کا الزام تھا۔ 1988 سے 1993 کے درمیان دو بار وزیر لوکل گورنمنٹ رہے۔ چوہدری پرویز الہٰی پر اختیارات کا مبینہ ناجائز استعمال کر کے کرپشن کا الزام تھا جو ثابت نہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی پر اپنے سرکاری لیٹر پیڈ کے ذریعے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مختلف افراد بھرتی کرنے کا کیس چلایا جا رہا تھا۔ اختیارات کا غلط استعمال کرکے گریڈ 16 اور 17 میں اکاؤنٹس آفیسرز اور چیف آفیسرز بھرتی کا الزام عدم شواہد کی بنیاد پر ثابت نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں