ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا

 طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا ن یو نس) یو ای ٹی میں بی ایس سی کے طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اس  اجلا س میں یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کے 2 ارکان نے ترجمہ قرآن کورس کی مخالفت کردی۔

تفصیلا ت کے مطا بق یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کا223 واں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں یوای ٹی ایکڈمک کونسل نے ترجمہ قرآن کورس کی منظوری دے دی۔ چانسلر کی ہدایات کے بعد یوای ٹی میں بی ایس سی کے طلبہ وطالبات کے لیے ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا۔
اجلاس میں ڈینز اور شعبہ جات کے سربراہو ں کے علاوہ ایکڈمک کونسل کے 70 ارکان نےبھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا۔اس اجلاس میں کونسل کے دو اراکین نے ترجمہ قرآن کورس کی مخالفت کردی اور اس بارے بات کر تے ہوئے کہا کہ ترجمہ قرآ ن کورس انجینئرز پر اضافی بوجھ ہے، جس سے ان پر پڑھائی کا اضا فی بو جھ پڑے گا۔

اجلا س میں   یو ای ٹی ایکڈمک کونسل کے 2 ارکان کے علاوہ با قی مو جو د تمام ارکان نے ترجمہ قرآ ن کلاس کی حمایت کی۔اس اجلاس میں ارکان کی اکثریت کی حمایت پر ترجمہ قرآن کورس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔