ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیڈریشن چیمبر آف کامرس انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار، مخالفین میدان میں اتر آئے

فیڈریشن چیمبر آف کامرس انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار، مخالفین میدان میں اتر آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔ بزنس مین پینل کے مرکزی قائدین کا قافلہ میاں انجم نثار کی سربراہی میں بہاولپور روانہ ہوگیا۔ قافلے میں صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں، عرفان اقبال شیخ، خواجہ شاہ زیب اکرم سمیت دیگر قائدین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا انتخابی معرکہ سرکرنے کے لیے بزنس مین پینل کے قائدین نے کمر کس لی۔ بزنس مین پینل کے سینئر قائدین کا قافلہ صدر فیڈریشن چیمبر، چیئرمین بزنسمین پینل میاں انجم نثار کی سربراہی میں بہاولپور روانہ ہوگیا۔

قافلے میں سابق صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، چیئرمین بزنسمین پینل پنجاب خواجہ شاہ زیب اکرم، چیف کوآرڈی نیٹر فیڈریشن چیمبر محمد علی میاں، صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں، محمد حنیف لکھانی عامر انوار سمیت شیخ اسلم، ندیم قریشی شیخ سجاد افضل شامل تھے۔ بزنسمین پینل کے قائدین بہاولپور میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ میاں انجم نثار کا کہنا ہے کہ رواں الیکشن میں بزنسمین پینل بھاری مارجن سے کامیابی اپنے نام کرے گا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کا شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا جبکہ ایف آئی اے کے چینی ملوں کے خلاف کارروائی کے دائرہ اختیار کو برقرار رکھا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات 90 روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer