نبیل ملک:پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال، قیمتیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔
گزشتہ روز کی نسبت آج بھی شہر میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاھم چند ایک پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم اور کل کی نسبت کم ھیں لیکن مہنگائی کا طوفان بدستور برقرار ھے، اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 600 روپے کلو سے زائد میں فروخت جاری ھے، انگور، لہسن، شملہ مرچ نے ٹرپل سنچری، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر نے ڈبل سنچری جبکہ سیب، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے، مونگرے نے بھی سنچری مکمل کر لی ھے-
اوپن مارکیٹ میں اشیا کی قیمت آج بھی شہریوں کی قوت خرید سے باہرہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی فعال نہ ہونے سے شہری دو دو ہاتھوں لٹنے لگے ھیں، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب گاچہ اول 105 روپے کلو پر مستحکم، سیب گاچہ دوئم 2 روپے اضافے کے بعد 64روپے کلو، سیب کالا کلو میرانی اول 1 روپے اضافے کے بعد 81 روپے کلو، سیب کالا کلو میرانی دوئم 4 روپے اضافے کے بعد 54 روپے کلو پر مستحکم، سیب کالا کلو پہاڑی اول 120 روپے کلو پر مستحکم، سیب کالا کلو پہاڑی دوئم 6 روپے کمی کے بعد 64 روپے کلو، سیب وانا گاچہ 2 روپے کمی کے بعد 65 روپے کلو، سیب سفید اول 1 روپہ اضافے کے بعد 66 روپے کلو، سیب سفید دوئم 2 روپے اضافے کے بعد 42 روپے کلو، سیب گولڈن 69 روپے کلو پر مستحکم، سیب امری 3 روپے کمی کے بعد 83 روپے کلو، امرود 6 روپے اضافے کے بعد 81 روپے کلو، کیلا درجہ اول 1 روپیہ اضافے کے بعد 75 روپے درجن، کیلا درجہ دوئم 49 روپے درجن پر مستحکم، کیلا درجہ سوئم 40 روپے فی درجن پر مستحکم رہا۔
ناریل فی عدد 5 روپے اضافے کے بعد 170 روپے، انگور سندر خانی 255 روپے کلو پر مستحکم، انگور موٹا 5 روپے کمی کے بعد 180 روپے کلو، انگور بدانہ 195 روپے کلو پر مستحکم، انگور ٹافی 5 روپے کمی کے بعد 180 روپے کلو، پپیتا 5 روپے اضافے کے بعد 140 روپے کلو، شکر قندی 55 روپے فی کلو پر مستحکم، انار بدانہ 10 روپے اضافے کے بعد 330 روپے کلو، انار دانے دار 190 روپے کلو پر مستحکم، انار قندھاری 5 روپے کمی کے بعد 165 روپے کلو، کھجور ایرانی 210 روپے کلو پر مستحکم، جاپانی پھل 5 روپے کمی کے بعد 85 روپے کلو، گنڈیریاں 34 روپے کلو پر مستحکم، سنگھاڑے 2 روپے اضافے کے بعد 65 روپے کلو، مسمی 55 روپے فی درجن پر مستحکم رہا ۔
لیموں چائنہ 10 روپے کمی کے بعد 60 روپے کلو، پیٹھا 4 روپے کمی کے بعد 21 روپے کلو، پھلیاں باریک 3 روپے اضافے کے بعد 65 روپے کلو، پھلیاں موٹی 52 روپے کلو پر مستحکم، بھنڈی 73روپے کلو پر مستحکم، شلجم 32 روپے کلو پر مستحکم، اروی 104 روپے کلو پر مستحکم، مٹر 20 روپے کمی کے بعد 165روپے کلو، دیسی ٹینڈے 5 روپے اضافے کے بعد 104 روپے کلو، فارمی ٹینڈے 10 روپے کمی کے بعد 52 روپے کلو، مونگرے 104 روپے کلو پر مستحکم، ساگ 27 روپے کلو پر مستحکم رہا۔
گاجر دیسی 3 روپے کمی کے بعد 42 روپے کلو، گاجر چائنہ 16 روپے کمی کے بعد 104 روپے کلو پر مستحکم، حلوہ کدو 8 روپے اضافے کے بعد 50 روپے کلو، مولی 3 روپے کمی کے بعد 27 روپے پر دستیاب ھے- شہر کی اوپن مارکیٹ میں ادرک کی 600 روپے کلو سے زائد میں فروخت جاری ھے جبکہ انگور، لہسن، شملہ مرچ نے اپنی اپنی ٹرپل سنچری، پپیتا، ناریل، سبز مرچ، مٹر نے ڈبل سنچری اور سیب، آلو، پیاز، اروی، دیسی ٹینڈے، مونگروں نے سنچری مکمل کر لی ھے- اوپن مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ھے کہ منڈی سے اشیا مہنگی ملتی ھیں، عوام کو سستی کہاں سے فروخت کریں-