ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل کمپنیاں عوام کو لوٹنے میں مصروف

موٹرسائیکل کمپنیاں عوام کو لوٹنے میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان :مہنگائی کی بہتی گنگا,موٹربائیکس کمپنیاں موقع کو غنیمت جان کر عوام کو لوٹنے لگیں،ڈالر مہنگا ہونے کا بہانہ کرکے موٹربایئکس کی قیمتیں 6 ہزار تک بڑھانے والی کمپنیاں ڈالر سستا ہونے پر خاموش ہوگیئں،متعلقہ حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی،عوام کے جیبوں سے کمپنیاں کروڑوں روپے ناجائز نکلوا کر ڈکار گیئں۔


تفصیلات کے مطابق جیسا کے مہنگائی عروج پر ہے اس چیز کا فائدہ ہردکاندار اٹھا رہا ہے،ڈالر مہنگا ہونے کا بہانہ کرکے موٹربائیکس کی قیمتیں 6 ہزار تک بڑھانے والی کمپنیاں ڈالر سستا ہونے پر خاموش ہوگیئں،صدر میکلوڈ روڈموٹربائیکس مارکیٹ جاوید بھٹی نے کہا کہ جب ڈالر159 سے 168 کا ہوا تو کمپنیوں نے موٹربایئکس کی قیمتیں 6 ہزار تک بڑھائیں اب جب ڈالر 168 سے واپس 159 پر گیا تو کمپنیاں قیمتیں کم کرنے سے گریزاں ہیں اور ہنڈا ،یاماہا ،سوزوکی سمیت تمام کمپنیاں ناجائز منافع خوری کرکے عوام کی جیب سے کروڑوں روپے نکلوا کر ڈکار گئیں مگر متعلقہ حکومتی اداروں نے بھی ان کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی سرعام اجازت دے رکھی ہے،متعلقہ ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

صدر لٹن روڈ موٹربائیکس سپیئر پارٹس مارکیٹ ملک ناظم نے کہا کہ ڈالر 9 روپے سستا ہوا تو بائیکس 5 سے 6ہزار سستی ہونی چاہئیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر سستا ہونے پر ہنڈا،یاہاما ،سوزوکی سمیت کسی کمپنی نے بایئکس کی قیمتیں کم نہیں کیں،شہریوں کا حکومت سے موٹربایئکس کی قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے مگرحکمرانوں کو اس کی کوئی خبر نہیں،مہنگائی کے اس دور میں غریب کےلئے دووقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے ۔جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے کےلئے کوئی ٹھوس اقدامات بھی نہیں کئے جارہے۔