پلاٹ واگزاری, پولیس کو مزاحمت کا سامنا،  پتھرائو، کچھ پکڑے گئے

12 Nov, 2020 | 03:10 PM

Atiq Shah

درنایاب: ایل ڈی اے کا یاسر بروسٹ جوہر ٹاون سے ملحقہ پلاٹ پر قبضہ کیخلاف آپریشن ، ریسٹورنٹ انتظامیہ کی شدید مزاحمت ، مشینری پر پتھراو ، مزاحمتی عناصر پولیس کے ساتھ بھی گتھم گتھا ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے یاسر بروسٹ کی جانب سے اوپن ایریا کا قبضہ وگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے اسٹیٹ برانچ اور انفورسمنٹ کے عملہ نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ ایل ڈی اے کے مطابق یاسر بروسٹ سے ملحقہ آٹھ مرلہ اراضی پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے قبضہ کیاگیا تھا ۔

 ایل ڈی اے کی اسٹیٹ برانچ ، انفورسمنٹ کے عملے نے پولیس کے ہمراہ  آپریشن کیا جس کے  دوران آپریشن کرنے والے عملے کو یاسر بروسٹ انتظامیہ کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران ایل ڈی اے نے پلاٹ سے تنصیبات ہٹانے کیلئے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو کچھ دیر کی مہلت بھی دی ۔

مزاحمت کرنیوالوں نے ایل ڈی اے مشینری پر  پتھرائو بھی کیا اور پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہو گئے جس پر سخت ایکشن کرتے ہوئےپولیس نے پتھرائو کرنیوالوں کو حراست میں لے لیا ، ایل ڈی کےعملے موقع پر موجود  زمین بھی واگزار کرالی ہے۔

واضح رہے کہ ماہ اکتوبر میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی زیر صدارت قبضہ گروپوں کیخلاف ایکشن کیلئے اعلی سطح کا  اجلاس ہوا تھا جس میں  اگست 2018سے اگست 2020تک کے قبضہ گروپوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا جبکہ اجلاس میں قبضہ گروپوں کے ریکارڈ اور مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔سی سی پی او لاہور نے  قبضہ گروپ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ڈویژنل افسران کو  قبضہ گروپوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر فالواپ میٹنگ کی بھی ہدایت کی تھی۔سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ معاشرتی ناسور ہیں، یکم جنوری 2021تک لاہور پولیس، نیویارک پولیس بن جائے گی

 

 

 
 
 
 
 
 
 
    
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
   
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں