سٹی42:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان کو قومی خواتین ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کی طویل مدت کے لئے خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔یونس خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔یونس خان قومی ٹیم کے آف سیزن میں ہائی پرفارمنس سینٹر اور مختلف ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان کو قومی ویمنز ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔سابق کپتان یونس خان کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے طویل مدت کے لئے یونس خان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یونس خان نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں قومی ٹیم کے ساتھ ڈومیسٹک سطح پر بھی کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں
محمد عامر نےٹیم میں سیلیکشن نہ ہونے کی وجہ بتادی:
ٹویٹر پر صحافی شعیب جٹ نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سر پر ہے،دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں،فہیم اشرف، وہاب ریاض، سہیل خان اور عماد شامل ہیں، فٹنس مسائل کا شکار نسیم شاہ بھی موجود ہیں، محمد عامر کو منتخب نہ کرنا نا انصافی ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے پیسر نے کہا کہ مصباح صاحب ہی وجہ بتا سکتے ہیں مگر ٹیم گرین کیلیے میری نیک خواہشات ہیں۔