صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں

12 Nov, 2020 | 02:40 PM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔

  تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے میں نامعلوم چور ارحم طاہر کے گھر میں گھس کر 15 لاکھ مالیت کی نقدی، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات، گھڑیا اور موبائل فون چوری کر ے فرار ہو گئے۔

 

 رائیونڈ سٹی کے علاقے میں عمار چوہدری کے گھر سے نامعلوم چور 4 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، ڈیفنس بی میں مسلح ڈاکو نعمان سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 70 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

مصطفی ٹاون میں جمشید سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 45 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، گارڈن ٹاون میں دلاور سے اسلحے کے زور پر 2 لاکھ 10 ہزار لوٹ  لیے گئے جبکہ لوئر مال میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار شبیر سے 80 ہزار اور ہنجروال میں وقاص سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 25 ہزار چھین کر فرار ہو گئے  جبکہ ساندہ اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک جنوبی چھاونی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے لیں گئے۔

 یاد رہے کہ  شادباغ میں دن دیہاڑے ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر کارسوارفیملی کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو گلی سے گزرنے والی گاڑی کو آگے آ کر روک لیتے ہیں،ایک ڈاکو پسٹل نکال کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور لڑکی کو خوفزدہ کرتے ہوئے یرغمال بنا لیتا ہے اور ڈاکو فیملی سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے ہیں،پولیس نے درخواست ملنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں