ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عشق میں پاگل لڑکی جذبات میں آ کر بل بورڈ پر چڑھ گئی

عشق میں پاگل لڑکی جذبات میں آ کر بل بورڈ پر چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عشق بھی نا جانے کیا کیا کرواتا ہے،کوئی نسیں کاٹ لیتا ہے تو کوئی اس عشق میں دربدر کی خاک چانتا ہے،کوئی سولی پر چڑھ جاتا ہے تو پہاڑوں سے نہر نکال دیتا ہے،بھارت میں عشق میں پاگل لڑکی   بل بورڈ پر چڑھ گئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا ہے۔ یہ لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم لڑکی کی والدہ اس لڑکے کے ساتھ اس کی شادی کی مخالفت کر رہی تھی۔ 

 
ماں کی اس مخالفت پر لڑکی گزشتہ روز احتجاجاً بل بورڈ پر چڑھ گئی۔ لڑکی کو بل بورڈ پر چڑھ کر بیٹھے دیکھ کر لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔ تاہم لڑکی پولیس سمیت کسی کے بھی کہنے پر بل بورڈ سے نیچے نہ اتری۔ بالآخر جس لڑکے سے وہ محبت کرتی تھی، اسی کو بلایا گیا اور اس کے کہنے پر وہ نیچے اتر آئی۔

یاد رہے امریکہ میں ایک خاتون نے لو میرج کی اور اس نے شادی کے 20 سال دھوکے میں گزار دئیے۔ امریکہ میں ایک خاتون ٹیچر کو اس کے طالب علموں نے ایسی چیز خرید کر تحفے میں دے دی کہ اس کے شوہر کا 20سال پرانا جھوٹ پکڑا گیا۔  اس خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ دنوں اس کے طالب علموں نے ہیرے جانچنے والا ایک آلہ تحفے میں دیا۔ اس آلے کے ذریعے اس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی چیک کی، جو 20سال پہلے اس کے شوہر نے اسے پہنائی تھی۔ انگوٹھی کا ہیرا جانچنے پر معلوم ہوا کہ یہ نقلی تھا جس پر خاتون غصے سے آگ بگولہ ہو گئی اور شادی کے 20سال بعد منگنی کی انگوٹھی کی وجہ سے دونوں میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer