ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں: ہدایتکارہ سنگیتا

دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں: ہدایتکارہ سنگیتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملتان روڈ (زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ کا کہنا تھا ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔

 

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ اب ہمیں ماضی کے بجائے مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا کیونکہ آنے والے دنوں میں وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جائیں گی۔

  اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول و سینئر اداکارہ سنگیتا نے نجی ٹی وی کے شو میں پاکستانی اداکاراؤں کے لباس پر ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا  تھا، ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سنگیتا سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں کہا کہ جب میں  پاکستانی ایوارڈ شو میں نوجوان اداکاراؤں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت عجیب محسوس ہوتا ہے۔

 ان کا   مزید کہنا تھا کہ آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کی نقل کیوں کر رہی ہیں، انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو کہا کہ آپ اپنی ثقافت یعنی پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں، سینئر اداکارہ سنگیتا نے اداکاراؤں کو مزید کہا کہ اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer