اے نیرکودنیا سے رخصت ہوئے چاربرس بیت گئے

12 Nov, 2020 | 11:42 AM

Shazia Bashir

گلبرگ (زین مدنی ) پاکستان کے معروف گلوکاراے نیرکودنیا سے رخصت ہوئے چاربرس بیت گئے۔ پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیر 14 اپریل 1955 کو ساہیوال کے قریبی گاں رانسن آباد میں پیدا ہوئے.

انہوں نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیزہونے والی فلم بہشت میں اپنی آوازکا جادو جگا کرکیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا یوں ہی دن کٹ جائیں گے گایا۔ 1980 کی دہائی میں اے نیراوراخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔

اے نیرکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اورانہوں نے کئی فلموں کے لیے نامورگیت گائے جس میں یاد رکھنے کوکچھ نہ رہا، اک بات کہوں دلدارہ، جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے شامل ہیں،  اے نئیرنے 4 ہزارفلموں کے گیت گائے ،  اے نیر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔

 1980 کی دہائی میں اے نیئر اور اخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔ گلوکار کو بہترین گلوکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا۔ گلوکار نے پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے کئی باراپلائی کیا تاہم انہیں ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

خوبصورت آواز کے مالک اے نیئر 11 نومبر2016کودل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے ۔

مزیدخبریں