خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلئے ’’سوہنا لاہور ‘‘منانے کا فیصلہ

12 Nov, 2020 | 11:08 AM

Azhar Thiraj

رائو دلشاد :لاہور شہر کے مسائل کے حل اور بیوٹیفیکیشن آف لاہور کے حوالے سے بڑی بیٹھک سوہنا لاہور ہفتہ منانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور پیر سے ہفتہ " سوہنا لاہور" منائے گی.ایل ڈی اے، ایم سی ایل ، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ایل ، پی ایچ اے، ماحولیات، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر محکمے ایک ساتھ کام کریں گے.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ کیا گیا. اجلاس میں سی او ایم سی ایل، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی ، پی ایچ اے اور تمام محکموں کے افسران  نے شرکت کی . شہر کی سٹریٹ لائٹس، برقی قمقموں سے سجاوٹ، پیچ ورک، لین مارکنگ، کپ سٹون مارکنگ، صفائی ستھرائی ، لٹکتی ہوئی تاروں کا خاتمہ، گداگری، سائن بورڈ، انڈر پاسز کی سجاوٹ ایک ساتھ کی جائے گی.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی. ایل ڈبلیو ایم سی شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے کیمپس لگائے گی.  ایم سی ایل اور ایل ڈی اے پیچ ورک، لائٹس اور روڈز کو سجائے گی.  شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں سے گداگری کا خاتمہ کیا جائے گا. شہر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا.

 چیل کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی. مال روڈ، فیروز پور روڈ، شادمان چوک، جی ٹی روڈ، شالیمار رنگ روڈ، علامہ اقبال روڈ اور دیگر روڈز پر فوکس کیا جائے گا. تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تمام محکموں کو ہیڈ بنا دیا گیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ امیر حسین کو فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا. تمام محکمے اپنا پلان مرتب کرکے ڈی سی آفس میں جمع کروائیں گے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک خود فیلڈ میں " سوہنا لاہور" کو لیڈ کریں گے۔

مزیدخبریں