جیل میں کیا کیا ہوا؟مریم نواز نے راز فاش کردیا

12 Nov, 2020 | 10:51 AM

NASIR AMIN

سٹی42:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل میں ان کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ ’میں دو بار جیل جاچکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،وزیراعظم کو اپنے حقوق کا نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے،پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر صفدر کو گرفتار کیا تھا کیا یہ انتقامی سیاست کے زمرے میں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ آج جب میں جدوجہد کررہی ہوں تو بالکل اس چیز کے پیچھے چھپنا نہیں چاہتی، اپنے آپ کو متاثرہ ظاہر کرنا نہیں چاہتی، آج یہ رونا نہیں رونا چاہتی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوگئی۔

(ن) لیگ کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ ’اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگاسکتے ہیں اور ذاتی حملے کراسکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت محفوظ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عورت چاہے پاکستان میں ہو یا دنیا میں ہو وہ کمزور نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں