ڈیپوٹیشن کا معاملہ،توہین عدالت پر کمشنرافغان پناہ گزین کیمپ طلب

12 Nov, 2020 | 10:43 AM

ملک اشرف: ڈیپوٹیشن والے پولیس اہلکاروں کو فکس ڈیلی الائونس نہ ملنے والے ڈیپوٹیشن کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں کمشنرافغان پناہ گزین کیمپ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جاری ہے ۔عدالت نے کمشنر مظہر یاسین وٹو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق: جسٹس شاہد وحید نے کیمپ میں تعینات سب انسپکٹر مطیع الرحمن سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ،کہ پنجاب پولیس سے افغان پناہ گزین کیمپ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال ڈیپوٹیشن والے پولیس اہلکاروں کے لئے فکس ڈیلی الائونس میں اسی فیصد اضافہ کیا ۔


واضح رہے کہ پانچ ماہ قبل بھی بیس فیصد لائسنس بنانے کا نو ٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔کمشنر افغان عزیر کیمپ دینے کے باوجود انہیں فکس ڈیلی الاونس نہیں دیا جارہا ، اور نہ ہی اب تک اضافے کی رقم دی گئی۔ داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔


مزید یہ کہ عدالت نے ان کی درخواستوں کو دادرسی کے لئے کمشنر افغان رفیوجی کیمپ کو بھجوا دی ۔ عدالت نے کمشنر افغان پناہ گزین کیمپ کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ،جبکہ عدالت کے 20 اکتوبر 2020 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔درخواست گزارنے استدعا کی کہ حکم عدولی پر کمشنر افغان رفیوجی کمپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

مزیدخبریں