سٹی 42:کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 221، سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 72، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، بلوچستان میں 16 ہزار 226، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 438، سندھ میں 2 ہزار 704، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 302، اسلام آباد میں 248، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 116 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اجلاس میں کورونا ایس اوپیز پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں 16 بڑے شہروں میں بڑھتے کورونا کیسزکی شرح اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این سی او سی نے بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز ہے، تجویز آنے کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 3 گنا بڑھ چکی ہے، زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا کیسز میں اضافہ فوری اقدامات کا تقاضا کر رہا ہے۔