اقبال ٹاؤن (زین مدنی )لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نرگس جو اب شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے بطور بیوٹیشن کا م کررہی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے غریب اور نادار لڑکیوں کو بیوٹیشن بنانے کےلئے انسٹیٹیوٹ بھی بنا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں اداکارہ ساتھ ساتھ خود میک اپ کرکے معروف فیشن فوٹوگرافر عامر چشتی کے ساتھ مختلف اداکاراﺅں کے برائیڈل شوٹس کررہی ہیں۔پچھلے ہی دنوں انہوں نے گلوکارہ میگھا،ماہ نور ،میری اور انمول نور کے ساتھ برائیڈل شوٹس کئے اور اب انہوں نے اپنا ہی شوٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا سمیت بیوٹیشنز میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔
اس سلسلے میں نرگس نے بتایا کہ انہوں نے ساری زندگی خود اپنا میک اپ کیا لیکن اب دوسری ماڈلز کا میک اپ کرکے انہیں بنانا سنوارنا بہت اچھا لگتا ہے،علا وہ ازیں نرگس نے کہا کہ وہ بہت ایک بیوٹی کاسمیٹکس شو بھی کررہی ہیں جس میں نامور ماڈلز اور اداکارائیں ان کے میک اپ پر خوبصورت لگے گی۔