وزیر اعظم آٹھ سو دنوں سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں، سراج الحق

12 Nov, 2020 | 12:00 AM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آٹھ سو دنوں سے ایک ہی تقریر کر رہے ہیں کہ نہیں چھوڑوں گا، آٹا مافیا، لینڈ مافیا، چینی مافیا، ٹماٹر مافیا ان کے ساتھ موجود ہیں، اس حکومت نے مدینہ کی ریاست کا وعدہ کیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سروسز ہسپتال میں صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی جلدی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بیمار پرسی کے لیے آئے ہیں، دعا ہے ان کی صحت پہلے سے بہتر ہو، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے،حکومت اور اپوزیشن والے دونوں پریشان ہیں۔
پوری قوم ایسی دلدل میں پھنس گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرم کی بات ہے کہ پاکستان زرعی ملک ہے اور ٹماٹر ایران سے منگوا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سیینٹ میں بیٹھے لوگ ارب پتی، کھرب پتی ہیں۔ 90 فیصد غریب عوام کی نمائندگی ارب پتی کیسے کرسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پیاس کا درد محسوس نہ کیا ہو، ان کو پیاسے کی پیاس کیسے پتا چل سکتی ہے۔ وزیر اعظم آٹھ سو دنوں سے ایک ہی تقریر کر رہے کہ نہیں چھوڑو گا آٹا مافیا، لینڈ مافیا، چینی مافیا، ٹماٹر مافیا، ان کے ساتھ موجود ہیں اس حکومت نے مدینہ کی ریاست کا وعدہ کیا تھا۔ آٹھ سو دنوں میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جو مدینہ کی ریاست کی جانب ہو۔

انہوں نے کہا ملک کے سیاسی مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے مظلوم اور مجبور لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔سب کے سب آزما لیے ہیں، اب چوائس صرف جماعت اسلامی ہے۔

مزیدخبریں